علامہ نزاکت حسین گولڑوی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

علمائے کرام ملک کو درپیش حقیقی مسائل سے قوم کو آگاہ کریں: ڈاکٹر طاہر القادری
ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تمام علماء ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کام کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور سربلندی کیلئے کوشاں ہیں: نزاکت حسین گولڑوی

لاہور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد سے کرپٹ، نا اہل اور ٹیکس چورروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القاری نے پاکستان کے نظام انتخابات میں اصلاحات کا جو ایجنڈا دیا ہے اسکو سو فی صد حق سمجھتے ہیں اور اسی پر لبیک کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے علامہ نزاکت حسین گولڑوی کی قیادت میں آئے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکر ٹریٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں علامہ سید محمد نثار، صفدر ایڈووکیٹ، مولانا محمد سعید تونسوی بھی شامل تھے۔ جبکہ منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ سید فرحت حسین شاہ، اور علامہ میر آصف اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علامہ نزاکت گولڑوی نے کہا کہ وقت کا تقاضا اور ضمیر کی آواز ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیا جائے اور انکے سپاہی بن کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تمام علماء ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا سے واپسی پر علماء و مشائخ کا ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں خاص طور پر علمائے کرام پر بڑ ی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہو کر ملکی خوشحالی میں کلیدی اور تاریخی کردار ادا کریں اور یہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ علماء غفلت کی نیند سونے والوں کو بیدار کریں اور ملک کو درپیش حقیقی مسائل سے قوم کو آگاہ کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top