جہلم : منہاج ماڈل سکول میں میلاد النبی اور قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول سعیلہ جہلم میں 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پیدائش کی خوشی میں محفل میلاد اور قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے مختلف پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں نعت خوانی، سبق آموز ڈرامے، اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔

تقریب کی مہمان خصوصی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت صاحبہ تھیں، پرنسپل منہاج ماڈل سکول نے بچوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے چندہ گوشوں سے آشنا کیا اور انہیں شیخ الاسلام کی عالم اسلام اور بالخصوص امت مسلمہ کے لیے دنیا بھر میں کی جانے والے کاوشوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top