میر پور، آزادکشمیر: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن نیو بندرال ٹاؤن میرپور کے زیرِ اہتمام عظیم الشان میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کانفرنس حافظ احسان الحق ناظمِ کشمیر کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمد امتیاز نے کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں نائب صدر مرکزی میلاد کمیٹی میرپور چوہدری محمد رمضان، حافظ عبدالرشید، حافظ محمد اختر، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، محمد اقبال صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول نیوسٹی میرپور کے علاوہ سینکڑوں عاشقانِ مصطفی شامل تھے۔ پروفیسر حافظ لیاقت امین نے نقابت کے فرائض انتہائی دلنشین انداز میں ادا کیے۔

ثناخوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر محترم عزیر قادری، حافظ عمیر احمد کوآرڈینیٹر MSM آزادکشمیر، محمداشتیاق کے علاوہ حافظ عرفان نقشبندی، قاری حبیب الرحمن، محمد طاہرانقلابی اور منور حنیف سیالوی شامل تھے۔

ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر علامہ پروفیسر جمیل احمد زاہد نے سیرتِ طیبہ میں اخلاق حسنہ کو موضوع گفتگو بنایا اور حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے اقوال کی روشنی میں خلق عظیم پر سیر حاصل خطاب کیا۔ خصوصی دعا و ضیافت میلاد کے ساتھ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

     

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top