ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارلیمنٹ اور قانون کا نقاب اوڑھنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا: ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 02 مارچ 2013ء

17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والا انقلاب مارچ اور لیاقت باغ میں ہونے والا تاریخی جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا: ڈاکٹر رحیق عباسی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ عوام ملک بچانے کے لیے انتخاب اور انقلاب دونوں کی تیاری کریں۔ نوجوان اور طلباء ملک میں انقلاب کے لئے اپنا کردار ادا کریں، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مشن کو مکمل کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کامشن ہے۔23دسمبر سے شروع ہونے والی جدوجہد کا پہلا فیز 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی کے تاریخی جلسے پر مکمل ہوگا ،جہاں پر ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کا مقدر بدلنے کے لیے اہم اعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز 17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن دن رات ایک کر کے ممبر سازی مہم کو تیز کر دیں، انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ہوئیں تو الیکشن لڑیں گے نہ ہوئیں تو غریبوں کو حقوق دلانے کے لیے انقلاب کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔

پارلیمنٹ اور قانون کا نقاب اوڑھنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے سامنے ہر چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انصاف نہیں ملا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہ کہ ہمیں دوہرے میعارات کا پردہ چاک کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ایجنڈے کے مطابق ڈیمانڈ کیں تو مفاد پرست مک مکا والے الیکشن کمیشن کے خلاف صف آرا ہوگئے اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال دیاگیا، الیکشن کمیشن بھی ان کے دباؤ میں آ کر اپنی ترجیحات بدلنے پر مجبور ہوگیا ہے ایسے حالات میں الیکشن کمیشن منصفانہ انتخاب نہیں کراسکے گا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ بن چکی کہ 30 دن کی سکروٹنی، 62،63 اور آرٹیکل 218 کا سبق قوم کو پاکستان عوامی تحریک نے یاد کرایا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک کے بچے بچے کو آئین کو شعور دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ پہلوان اکھاڑے میں آکر عوام کو چت کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن اب عوام نے ان کے مکروہ چہرے پہچان لئے ہیں اب عوام کو اس مکروہ فریب کے خلاف اٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب کو حقوق دلانے، کمزور کو طاقتور بنانےاور قانون کی بات کی اور ان پر غیر ملکی ہونے کا الزام لگادیا گیا اور جو ملک کے وسائل لوٹ کر بیرونی بینکوں میں لے کر گئے وہ لوگ محب وطن پاکستانی قرار دئے گئے۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملتان کے تاریخی جلسے میں 10 نکاتی قومی ایجنڈا عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔ 10 نقاتی ایجنڈے کے مطابق، اشرافیہ سے حکومت اب عوام کو منتقل کی جائے، جاگیرداریت ختم کر کے زمینیں غریب ہاریوں میں تقسیم کی جائے، استحصالی سرمایہ داریت کے نظام کا خاتمہ کیاجائے اور منافع 50 فیصد مالکان اور 50 فیصد ملازمین میں تقسیم کیاجائے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جائے عدم مرکزیت کی پالیسی بنائی جائے اور 15 سے 20 صوبے ہر ڈویژن یا دو ڈویژن کی بنیاد پر بنائے جائیں۔امیروں پر زیادہ ٹیکس لگ کر غریبوں کو ٹیکس سے مستثنی کر دیا جائے۔

عوام کو یوٹیلٹی بلز معاف کیے جائیں یا معاف کیے جائیں۔ روٹی، کپڑا، مکان پر ہر کسی کا حق ہے۔ طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے اور صحت کی مفت سہولتیں سب کو بہم پہنچائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام انقلاب یا انتخاب دونوں کے لئے تیار ہو جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top