گوجر خان: منہاج ماڈل سکول میں جشن میلاد مصطفی (ص) اور قائد ڈے کی پروقار تقریب

گوجر خان: منہاج القرآن ماڈل سکول اینڈ کالج جبوکسی اعوان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد مورخہ 22 فروری بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے کیا گیا۔

اس تقریب میں ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان اور پرنسپل منہاج القرآن ماڈل سکول مانکیالہ مسلم حنا قیوم مصطفوی نے خصوصی خطاب کیا۔

سکول کی نعت کونسل نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی اور قائد ڈے کے حوالے سے نظمیں پیش کیں۔ اس موقع پر علاقہ بھر کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے درست جوابات دینے والے بچوں میں خصوصی طور پر انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے حوالے سے ایک کوئز مقابلہ بھی کروایاگیا۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور قائد انقلاب کی درازیءِ عمر اور صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل طارق محمود فاضلی سمیت تمام سٹاف نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top