گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام یومِ قائد کی تقریب

تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور تحریک منہاج القرآن یونین کونسل گلیانہ کے زیراہتمام 19 فروری کو ہونے والی قائد ڈے کی تقریب سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تاہم اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے دفتر واقع ریلوے روڈ گوجرخان میں قائد ڈے کے حوالے سے مختصر تقریب میں کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازعمری کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان رہنما منہاج القرآن ایشین کونسل پیر سید صدیق حسین شاہ، چوہدری محمد جمیل، صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم دعوت طالب حسین قادری، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی قریشی، نائب صدر راجہ وقار احمد، سینئر رہنما عابد سلطان صدیقی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان حافظ غلام مجتبی، جنرل سیکرٹری رخسار احمد مصطفوی، سیکرٹری سپورٹس شجاعت حسنین سمیت دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری محمد جمیل نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انقلاب کے اس سفر میں ہمیشہ اپنے قائد کا دست و بازو بن کر آگے بڑھنا ہے، انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں ضرور حائل ہوتی ہیں، لیکن انقلابی ان رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اپنے قائد کی قیادت میں مشکلات کو برداشت کرتے ہیں۔

تقریب میں خصوصی طور پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازیءِ عمر کیلئے دعاکی گئی۔

  

 

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top