الہ آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد

الہ آباد: تحریک منہاج القرآن الہ آباد(ٹھینگ موڑ) کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء بمقام پرانی سبزی منڈی ڈوگر ٹریول قصور روڈ الہ آباد (ٹھینگ موڑ) میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقدہوئی۔

اس محفل کی صدارت برصغیر پاک وہند کے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا ولی محمد سرکار رحمۃ اللہ علیہ قادری نوشاہی کے سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی نے کی۔ علاوہ ازیں ضلعی امیر منہاج القرآن قصور محمد علی شاہ، محمد ندیم مصطفائی پتوکی، الحاج خادم حسین(سعودی عرب)، پرنسپل جامعہ اسلامیہ مجدیہ للبنات الہ آباد ڈاکٹرمحمد اسلام مجددی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڈیاں محمد نواز مصطفوی، صدر منہاج القرآن چونیاں محمدندیم ظفر اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مقامی علماء کرام میں ڈاکٹر علامہ امانت علی اشرفی قادری، مولانا سید ظفر علی شاہ، قاری محمد آصف سیالوی، مولانا محمد ابراھیم حقانی، مولانا قاری علی حسن رضوی، مولانا شوکت علی اللہ ہو، محمد شفیق بغدادی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

محفل پاک میں تلاوت کی سعادت سنیئر نائب صدر سنی تنظیم القراء فیصل آباد قاری محمد کامران علی نعیمی نے حاصل کی اور ملک پاکستان کے نامور نعت خواں شہزاد برادران(دف کے ساتھ) ، سید اصغر علی شاہ،امیر حمزہ غوری(صدر منہاج نعت کونسل چونیاں)،قاری محمد بلال (فیصل آباد) اورقربان یوسفی نے بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔

نقابت کے فرائض معروف اینکر پرسن عروج ٹی وی،SBN ٹی وی علامہ محمد وقاص قادری نے سرانجام دئیے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کی نگرانی شیخ ظفر اقبال جنید (ناظم TMQ الہ آباد)، محمد نواز شریف (راقم)، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ الہ آباد رانا سہیل احمد، چوہدری امتیاز حسین ایڈووکیٹ چونیاں، محمد اعظم اور رانا سیف اللہ نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top