اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی :ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے معاملے پر بے بسی کا اظہار انتہائی افسوس ناک ہے ۔جعلی ڈگری ثابت ہونے کے بعد ممبر آرٹیکل 63 (ایف) کے تحت صادق اور امین نہیں رہتا اور الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل ہوجاتا ہے مگر جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا واضح کہنا کہ ہم ایسوں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتے، ملک کا مستقبل دائو پر لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو یہ اختیار ہے کہ وہ آئین کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والے کو الیکشن لڑنے سے روک سکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ پوری قوم کو ملک کے مستقبل کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہوگا اور سیاسی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ آنے والا الیکشن پچھلے پانچ سالوں سے بھی بدتر حالات لے کر آئے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top