آزاد کشمیر : ایم ایس ایم کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 05 مارچ 2013ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیر کے زیراہتمام تحصیلی دفتر چیچیاں بازار میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ علاقے بھر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد بلال نائب صدر MSM کھڑی شریف نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ نبیل ارشد صدر MSM نیو جبر، احسن علی اور محمد صارم نے پیش کیا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محمد عاصم سیکرٹری میڈیا نے سر انجام دیے۔

اس موقع پر صدر MSM  کھڑی شریف محمد عرفان صابر، محمد بلال نائب صدر MSM کھڑی شریف، محمد وسیم سینیئر نائب صدر MSM  کھڑی شریف، رضوان علی جنرل سیکرٹری MSM جامعہ اسلامیہ، محمد صارم سیکرٹری دعوت و تربیت MSM نیوجبر، صدر چلڈرن لیگکھڑی شریف محمد زین العابدین اور جنرل سیکرٹری چلڈرن لیگکھڑی شریف محمد شاہ زیب خان نے اظہار خیال کیا۔

صدر مجلس محمد عرفان صابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62 سالہ زندگی انتھک محنت کا عملی ثبوت ہے۔ اب وقت آگیا کہ ہم ان کو انکی محنتوں کا صلہ مصطفوی انقلاب کی شکل میں دیں۔  انہوں نے کہا شیخ الاسلام نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے قائد ہیں۔ انہوں نے طلبہ  کو ہمیشہ علم، امن، قدم قدم کا نعرہ دیا ہے۔ وہ امت کو جسد واحد بنانے کے لئے 32 سالوں سے مصروف عمل ہیں۔ جس طر ح انہوں نے اتحادِامت کا درس ملک کے طول و عرض میں دیااسی طرح پوری دنیا کو امن کا درس دے رہے ہیں۔ دنیا ہمارے قائد کو سفیرامن اور شیخ الاسلام کے نام سے جانتی ہے۔

عرفان صابر نے شرکاء کو لیاقت باغ (راولپنڈی ) میں ہونے والے فیصلہ کن جلسہ عام  میں شرکت کی دعوت دی اور MSM  کھڑی شریف اور اسکی ذیلی تنظیمات کو اپنے ٹارگٹس پورا کرنے کی بھرپور محنت کی تلقین کی۔

تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top