جہلم : میٹنگ بسلسلہ جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

17 مارچ 2013ء کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام منعقد کی گئی، جس میں مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا ایجنڈا حسب ذیل تھا:

  • جلسہ عام راولپنڈی کے حوالے سے ٹارگٹس کی تقسیم اور ورکنگ پلان

تلاوت کلام پاک کے بعد صفیہ رفعت (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے 23 دسمبر استقبال قائد اور 14 تا 17 جنوری لانگ مارچ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ محترمہ افنان بابر (مرکزی نائب ناظمہ تربیت) نے جلسہ عام لیاقت باغ 17 مارچ 2013 کے حوالے سے بریفنگ دی اور بذریعہ سی ڈی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام سنایا۔

رپورٹ: صفیہ رفعت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top