جھنگ: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام غازی والا میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیر اہتمام جھنگ کے علاقہ غازی والا میں 24 فروری 2013 بروز اتوار کو فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن ماڈل سکول غازی والا میں کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مقامی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 1958 افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔

کیمپ میں 3 شعبہ جات قائم کئے گئے ۔

  1. میڈیکل: اس شعبہ میں 5 ڈاکٹرز نے ذمہ داری کے فرائض سر انجام دئیے،
  2. شوگر کنٹرول: اس شعبہ میں 2 ڈاکٹرز نے ذمہ داری سر انجام دی،
  3. آئی کئیر: اس شعبہ میں 2 ڈاکٹرز نے ذمہ داری کے فرائض سر انجام دئیے۔

کیمپ کے دوران مختلف امراض کی تشخیص اور ادویات مفت مہیا کی گئیں۔ آنکھوں سے متعلق امراض کی تشخیص و علاج کے ساتھ ساتھ نظر کا معائنہ اور ضرورت مندوں کو مفت گلاسز مہیا کی گئیں۔

کیمپ کے اختتام پر تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری کے پریکٹسنگ کلینک کا دورہ کیا۔

رپورٹ: طیب خاں رند

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top