گجرات : ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 11 مارچ 2013ء

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل حلقہ کوٹلہ (گجرات) کے زیراہتمام 07 جنوری 2013 کو محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ منہاج نعت کونسل سسٹرز نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

کلثوم طارق منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی جان ہے اور محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا درس دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں اور اسی میں ہماری دنیوی و اخروی فلاح مضمر ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں محتلف مقامات پر 100 کے قریب محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے دعا  کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top