اسلام آباد : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی

مورخہ: 11 مارچ 2013ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کاہراول دستہ ہے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کادورہ کیا اور طالب علم رہنماؤںسے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکٹر G/6 سیکٹر G/7 اور سیکٹر G/8 میں مصطفوی سٹوڈنٹس کی تنظیم سازی کی گئی جس کے مطابق عطاء المصطفی صدر، حسام جنرل سیکرٹری، توقیر شاہ سیکرٹری اطلاعات سیکٹر جی ایٹ بن گئے۔ اس کے علاوہ جی سکس اور جی سیون کے صدر فیصل ملک، جنرل سیکرٹری شجاع الرحمن اور حماد شاہ سیکرٹری اطلاعات بن گئے۔

سعید خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا ہراول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ موجودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس باطل زدہ نظام کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ ملک میں قانون کی بالادستی، مساوات، برداشت، رواداری اور باہمی اخوت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والا تاریخ ساز جلسہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس میں طلبہ کی بھرپور شرکت ہوگی۔

اس موقع پر ایم ایس ایم اسلام آباد کے عہدیداران ندیم احمد، برہان مصطفوی، راجہ رضوان، طلحہ بٹ، نعمان کریم اور زرفشان علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top