جہلم : ورکرز کنونشن بسلسلہ جلسہ عام لیاقت باغ

مورخہ: 10 مارچ 2013ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جہلم میں ورکرز کنونشن بسلسلہ جلسہ عام 17 مارچ لیاقت باغ راولپنڈی منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم کے جملہ فورمز کے عہدیداران و یونین کونسلز کی تنظیمات کے اراکین نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی، انہوں نے 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی دیں اور جملہ فورمز کی سابقہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے دادِتحسین سے بھی نوازا۔

بعد ازاں تمام کارکنان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام بذریعہ پروجیکٹر کارکنان تک پہنچایا گیا۔

رپورٹ: صفیہ رفعت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top