جہلم، لنگر پور: محفل میلاد و تقسیم اسناد آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 10 مارچ 2013ء

10 مارچ 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل لنگر پور میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب حافظہ سلمیٰ صابر ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے کیا۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد اسلامک سنٹر کالا گجراں کی طالبات نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

پروگرام میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کو 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں اور انہیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

محفل کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے آئیں دین سیکھیں کورس کی شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

محفل پاک کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: صفیہ رفعت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top