الیکشن پرانے نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ سکتا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
لاہور… شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب تک بدعنوان حکمران موجود ہیں دہشت گردی جاری رہیگی، اگر الیکشن پرانے نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ جائیگا، نظام کی تبدیلی کیلئے بہت بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو لیاقت باغ کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، جب تک اصلاحات نہیں کی جاتیں، انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔ بدعنوان حکمرانوں کی موجودگی میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، دہشت گردی کےخاتمےکیلئے ملک میں رائج کرپٹ سیاسی نظام کوختم کرنا ہوگا۔
جوزف کالونی بادامی باغ لاہور میں ہونے والے سانحہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسیحی برادری کے گھروں کو جلانا درندگی ہے۔ مسیحی برادری پر حملہ پنجاب حکومت اور اداروں کی نااہلی ہے۔
تبصرہ