17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا: غلام محمد قادری

مورخہ: 13 مارچ 2013ء

17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا: غلام محمد قادری

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان کے کامیاب ترین جلسے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیاقت باغ کے جلسہ میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

غلام محمد قادری نے کہا کہ اگر نظام میں بہتری آ گئی تو ووٹ کے ذریعے تبدیلی ضرور آئے گی اور بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا تو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب اس دھرتی کا مقدر بنے گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن آمد سے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے وہ آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اس ملک کے عوام کا مقدر بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون صرف نعروں میں نظر آتے ہیں عملی طور پر حقائق بہت تلخ ہیں۔ ملک میں آمری جمہوریت کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top