یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی کے زیر اہتمام محفل شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز ریندی ( یونان ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 مارچ 2013ء کو شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ناصر اکبر قادری نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ملک نسیم اعوان ( نائب ناظم نشرواشاعت ) نے اپنے روائتی انداز میں ادا کئے۔ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت فیاض گوہر، قیصر اقبال اور ناصر اکبر قادری نے پیش کیا۔ خصوصی خطاب صوفی عبید اللہ چشتی نے اپنے مخصوصی اندازمیں شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت ومحبت کا تقاضہ قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمایا۔ آخر میں سلام ودعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ:مرزا مجد جان
ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن پوسان کے زیر اہتمام میلاد پروگرام
منہاج القرآن انٹرنیشنل پوسان سٹی کے زیر اہتمام مورخہ 16جنوری 2013ء کو نام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عامر قادری نے حاصل کی،پروگرام کی نقابت کے فرائض شفیق بھٹی نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد بابر قادری اور اشفاق قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکتوں کے حوالہ سے گفتگوکی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانے کی تلقین کی۔
خطاب کے بعد محفل کے جملہ شرکاء نے کھڑے ہوکرآقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا، خصوصی دعا کے بعد پروگرام کی انتظامیہ خادم حسن، شفیق بھٹی اور عمران شاہ کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ