ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اطاعت مصطفی کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 03 فروری 2012ء کو ڈے چن سٹی میں اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عابد بشیر نے حاصل کی۔ حافظ عابد، صلاح الدین قادری اور اشفاق قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری قرآن وحدیث کی روشنی میں اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی گفتگو کی۔پروگرام کے اختتام پردرود وسلام پیش کیا اور دعا کی گئی۔

رپورٹ:محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top