17 مارچ کرپٹ نظام کی تبدیلی کا دن ثابت ہوگا اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی، سردار منصور خان

مورخہ: 13 مارچ 2013ء

62 , 63 پر عمل درآمد کے لئے عوامی تحریک اپنی جدوجہدجاری رکھے گی
جلسے کے لگائے گئے بینرز پوسٹرز پھاڑے گئے اور وال چاکنگ مٹادی گئی کوئی بھی رکاوٹ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصورخان نے کہاہے کہ 17مارچ کرپٹ نظام کی تبدیلی کا دن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 17مارچ کے جلسے کی تیاریوںکے سلسلے میں انتظامی کمیٹیوںکے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے کی تیاریوں کو آخری شکل دی جاچکی ہے پورے شہر کو سرخ رنگ کے بینرز اور جھنڈوں سے سجادیاگیاہے،اکثر علاقوںمیںہمارے بینرز،پوسٹرزاتاردئے گئے اورچ وال چاکنگ ختم مٹادی گئی ہے اس کے باوجود کارکنان اور راولپنڈی کے عوام کے حوصلے بلند ہیں راواپنڈی اور اسلام آباد کے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کا پرجوش استقبال کرکے ثابت کر دیں گے کہ پوری قوم اس نظام کو مسترد کر چکی ہے عوام کرپٹ اور آزمائے ہوئے چہروں سے تنگ آچکے ہیں پوری قوم اب تبدیلی کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 62 , 63 کے عمل درآمد کی جو بات کی ہے اس پر عمل درآمدکے بغیرایک بار پھر وہی آزمائے ہوئے چہرے لوٹ کر آجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہوئی نظرآرہی ہے، جس کی واضح مثال فیصل آباد،گجرانوالہ اور ملتان کے جلسوں میں عوام کی اکثریت نے شامل ہوکردے دی ہے۔ آئینی اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل تک عوامی تحریک اپنی جنگ جاری رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top