انتخابات پرانے نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ سکتاہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری
نظام کی تبدیلی کے لئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب تک بدعنوان حکمران موجود ہیں دہشت گردی جاری رہے گی، انتخابات پرانے نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ سکتا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کینیڈاسے وطن واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انتخابی اصلاحات نہ کی گئیں انتخابات بے سود ہوں گے اور اس فرسودہ نظام کے ٹھت ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پھروہی آزمائے ہوئے چہرے کرپٹ عناصر ہی پارلیمنٹ کاحصہ بن جائیں گے۔ سانحہ بادامی باغ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ بادمی باغ مسیحی برادری کے گھروںکوجلانا درندگی ہے اوریہ واقعہ حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملک میں رائج کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ ملک میں کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے اور 300کرپٹ نظام ملک میں بری سرجری کی ضرورت ہے۔
تبصرہ