گوجرخان: مسیحی برادری کی احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کی شرکت
گزشتہ روز گوجرخان میں سانحہ بادامی باغ کیخلاف ہونے والی مسیحی برادری کی احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ احتجاجی ریلی مقامی چرچ سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان راجہ طاہر مقصود نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کو پیش آنے والے اس سانحہ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم مسیحی برادری کے حقوق کیلئے کل بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔ ہمارے قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دُنیا میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور پاکستان میں مسیحی برادری تحریک منہاج القرآن کے کردار پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔
ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی گوجر خان سٹی کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت ملک کو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے قابل عالم دین اور سکالر کے بہترین مشوروں اور گائیڈ لائن کی ضرورت ہے۔
ریلی میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے خصوصی شرکت کی۔
آخرمیں مسیحی برادری کی طرف سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تبصرہ