بہاولپور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق صدر جنوبی پنجاب محمد صدیق جان کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نامزد کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی تنظیمِ نو مکمل کر دی گئی جس کے مطابق تحریک منہا ج القرآن کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈ نٹس موومنٹ (MSM) جنوبی پنجاب کے صدر محمد صدیق جان کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا ڈپٹی میڈیا سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ پنجاب کی کیبنٹ کے ممبر بھی ہوں گے۔ تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ان کو مبارکباد د یتے ہوئے استقامت کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top