راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کا لیاقت باغ کے جلسے کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

 

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام کے لئے شہر بھر کے مختلف چوکوں میں عوامی جلسہ عام کے کیمپز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 17 مارچ کے لئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام چلایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہینڈ بلز کی تقسیم اور عوام کی ممبر شپ کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیز تمام افراد میں خصوصی کتابچے اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے بکرا منڈی اور کلمہ چوک کے کیمپس کا دورہ کیا اور ذمہ داران کو کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کیمپ کے دورہ کے دوران انار خان گوندل (نائب ناظم پنجاب) اور حافظ محمد اشتیاق (نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی) بھی موجود تھے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top