کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز قاری معین الدین چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ محمد افضال احمد قادری نے تصورِ عبادت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی دراصل عبادت کا کامل تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں حقوق العباد کی عدم ادائیگی اس قوم کا سب سے بڑا المیہ ہے جس کے سبب اخلاقی برائیاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے ان نامساعد حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے کردار سراہتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان کو وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دست و بازو بننا ہو گا۔
درس عرفان القرآن کی تقریب میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئرز، علماء و مشائخ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ