17 مارچ کا جلسہ اجتماعی بدعنوانی، ظلم، بیروزگاری اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: غلام محمد قادری

مورخہ: 17 مارچ 2013ء

17 مارچ کا جلسہ اجتماعی بدعنوانی، ظلم، بیروزگاری اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: غلام محمد قادری

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ آج 17 مارچ 10 بجے صبح لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ عام اجتماعی بدعنوانی، ظلم، بیروزگاری اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اس تاریخی جلسہ میں تاجر تنظیموں کے نمائندے، استاتذہ، وکیل، کسان، مزدور تنظیمیں مختلف این جی اوز سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے۔

آج کے جلسے میں موجودہ فرسودہ اورکرپٹ نظام انتخاب عوامی سیلاب کے سامنے تنکوں کی طرح بہہ جائے گا ڈاکٹر محمد طاہر القادری لیاقت باغ کے جلسہ میں بہت سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ حقیقی تبدیلی کا راستہ اوراس کا پورا لائحہ عمل قوم کو بتائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top