پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں تاریخی جلسہ عام آج ہو گا۔ رحیق احمد عباسی

مورخہ: 17 مارچ 2013ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لاکھوں افراد سے خصوصی خطاب کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں آج تاریخی جلسہ عام ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لاکھوں افراد سے خصوصی خطاب کریں گے۔ پاکستانی عوام، میڈیا اور ملک کی سیاسی جماعتیں جو اس دھرتی پر تبدیلی چاہتی ہیں وہ گھر نہ بیٹھیں بلکہ لیاقت باغ راولپنڈی آ کر ظلم کی دیواروں کو گرانے کا عزم کریں۔ آج کا عوامی اجتماع بدعنوانی، ظلم و بیروزگاری اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے عہدیداران اور قائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل پنڈی لاکھوں کی تعداد میں لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ کر پورے ملک سے آنے والے عوامی سیلاب کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ لیاقت باغ میں آج ہونے والے تاریخی جلسہ میں تاجر تنظیموں کے نمائندے، اساتذہ تنظیمیں، وکلاء، کسان، مزدور تنظیمیں، مختلف این ۔جی۔ اوز، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top