پاکستان میں رائج موجودہ نظام انتخاب سیاست نہیں غلاظت ہے: محمد رفیق نجم

مورخہ: 19 مارچ 2013ء

ہم نظامِ انتخابات میں اصلاحات کی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمد رفیق نجم
ہم عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اور اس ملک کے ہر فرد کو اس کے حقوق دلا کر دم لیں گے۔چوہدری بشارت جسپال

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ پاکستان میں رائج موجودہ نظام انتخاب سیاست نہیں غلاظت ہے۔ ہم نظام انتخاب میں اصلاحات کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قائد اعظم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست کو دین کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس موجودہ الیکشن کمیشن اور کرپٹ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک الیکشن تماشے کا حصہ نہیں بنے گی۔ دھونس، دھاندلی اور مک مکا کے انتخابات کے خلاف الیکشن ڈے پر ہر شہر میں نظام بدلو پر امن دھرنے دئیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالجبار بٹ کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری بشارت جسپال، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، رانا نثار شہزاد، میاں ذاکر حسین، حاجی بوٹا گجر، ملک سرفراز قادری، رانا محمد جاوید، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری بھی موجودتھے۔

صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت نے اس غریب عوام کو کیا دیا سوائے بھوک، افلاس، بیروزگاری، دہشت گردی، مایوسی اور عدم تحفظ کے۔ ہم عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اور اس ملک کے ہر فرد کو اس کے حقوق دلا کر دم لیں گے۔

انہوں نے راولپنڈی میں کامیاب، تاریخی عوامی اجتماع پر کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ راولپنڈی کی سرزمین نے اس سے قبل اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے یہ جلسہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top