طلبہ وطالبات امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں: غلام علی خان
آنے والے الیکشن میں بڑی تعداد میں عوام دھرنے میں شامل ہوکر کرپٹ
نظام انتخاب کو مسترد کردیں۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے: غلام
علی خان
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے میڈیا سیکرٹری غلام علی خان نے کہاہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، طلبہ و طالبات امتحانات کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ حکمرانوں نے پانچ سال اپنی عیاشیوں میں گزار دیے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہ دی گئی، اور جاتے جاتے اپنی مراعات کے بل منظور کروا کے تاحیات ملکی خزانے پر بوجھ بننے کاسب بھی بن گئے اورچھٹی والے دن بنک کھلوا کے ملکی خزانے پر شب خون مارا گیا اور اربوں روپے کی خرد برد کی گئی عوام کے پیسے کی بندر بانٹ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام ووٹ پول نہ کر کے ملکی خزانے کی لوٹ مار کاحساب لیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پی پی گیارہ راولپنڈی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل از خود پیدا کئے گئے ہیں۔ تاکہ عوام کو اپنا غلام بنا کے رکھا جائے پاکستان میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ صرف حکمرانوں کی عاقبت نااندیشی اور غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کی دلدل میں ہیں اس کا کریڈٹ حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن کوجاتا ہے۔ ایک جماعت مرکز میں اور دوسری پنجاب میں لوٹ کھسوٹ کرتی رہی۔ اب یہ تماشہ نہیں چلنے دیں گے۔ تبدیلی کی حقیقی خواہش رکھنے والے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ ہیں اور آنے والے الیکشن میں بڑی تعداد میں عوام ووٹ نہ ڈال کے اور دھرنے میں شامل ہو کر کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کردیں۔
تبصرہ