گجرات : ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

6 اکتوبر 2012 کو یونیورسٹی آف گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یومِ تاسیس منا یا گیا، جس میں ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے صدر شکیل وڑائچ نے سٹوڈنٹس کو موومنٹ کے مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top