ہزارہ: ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کا ہزارہ ڈویژن کا دورہ

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

ہزارہ: ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے 17 مارچ کے لیاقت باغ ریاست بچاؤ جلسے سے متعلقہ امور کے سلسلہ میں ہزرہ ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں ان کے ساتھ رفیق صدیقی بھی تھے۔ ہزارہ ڈویژن کے مرکزی قائدینِ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کا استقبال کیا اور لیاقت باغ جلسے کے حوالے سے اشتہاری مہم اور شراکت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اس دورہ میں ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے تمام کارکنان اور قائدین سے ملاقات کی اور انہیں 17 مارچ کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top