نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کی ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر بات چیت

مورخہ: 24 مارچ 2013ء

دونوں رہنمائوں نے ملک کی تازہ ترین صورتحال خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے گذشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی تازہ ترین صورتحال خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ نگران وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ڈاکٹر طاہر القادری نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top