مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات میں انجینئرنگ بلاک کی تنظیم سازی

مورخہ: 20 مارچ 2013ء

گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے انجیئرنگ بلاک کی تنظیم سازی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت جنرل سیکرٹری معین افضل نے حاصل کی اس کے بعد درود پاک کی محفل منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات شکیل وڑائچ نے سٹوڈنٹس کو موومنٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔ اسی تقریب میں نئے طلباء نے ایم ایس ایم میں شمولیت اختیار کی۔ نئی تنظیم سازی میں ایم ایس ایم انجینئرنگ بلاک کے صدر کے لیے منصور الطاف بیگ کو نامزد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری حافظ ابو بکر عدیل اور سیکرٹری انفارمیشن محمد ذیشان علی کو مقرر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top