لاہور : ایم ایس ایم کی مرکزی کابینہ کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خصوصی ملاقات

مورخہ: 22 مارچ 2013ء

قائد تحریک نے صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی کی مشن کیلئے غیر معمولی خدمات پر گولڈ میڈل کا اعلان کیا
عبوری سیٹ اپ میں رانا راحیل جاوید مرکزی صدر جبکہ وحید اختر مصطفوی سیکرٹری جنرل مقرر

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل کیبنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خصوصی ملاقات کی۔ مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ایم ایس ایم کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور پاکستان بھر میں قائم ایم ایس ایم کے تنظیمی نیٹ ورک سے متعلق بریفنگ دی۔ تجمل حسین انقلابی نے بتایا کہ ایم ایس ایم تنظیمی لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم بن چکی ہے اور پچھلے دو سال میں پنجاب کے علاوہ کشمیر سمیت دیگر صوبہ جات میں بھی مستحکم تنظیمی نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایم ایس ایم کی مرکزی ٹیم کو دو سالہ بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی کی مشن کیلئے غیر معمولی خدمات پر ’’گولڈ میڈل ‘‘ کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایم ایس ایم کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم طلبہ کے اندر بیدارئ شعور کی تحریک کو مزید مؤثر بنائے اور اس ملک کے ایک ایک طالب علم تک میری آواز کو پہنچائے۔ موجودہ نظام میں پاکستان کے جملہ مسائل کا حل نہیں ہے اگر ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نظام کیخلاف اٹھنا ہوگا اور اس ظالمانہ نظام انتخاب کیخلاف بغاوت کرنی ہوگی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایم ایس ایم مرکزی کیبنٹ کی مشاورت سے ایم ایس ایم کی عبوری تنظیم تشکیل دیدی جس میں رانا راحیل جاوید مرکزی صدر جبکہ وحید اختر مصطفوی سیکرٹری جنرل مقررکیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ ایم ایس ایم میری جان ہے۔ ایم ایس ایم میری انکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایم ایس ایم کے وابستگان اور کارکنان کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top