پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی سردار منصور خان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 27 مارچ 2013ء

 پاکستان عوامی تحریک کے عمر ریاض عباسی، غلام مصطفی نورانی، غلام علی خان اور دیگر کی سردار منصور خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان کے بہنوئی گزشتہ دنوں وفات پاگئے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں پلندری میں کی گئی۔ جنازے میں معززین علاقہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی قیادت میں ایک وفد نے سردار منصور خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی مغفرت کے لئے تعزیت اور دعا کی۔

وفد میں غلام مصطفی نورانی، انچارج میڈیا سیل ایم ایچ خان، غلام علی خان، شمریز اعوان، قاری ایاز اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top