سیالکوٹ: الیکشن ڈے کو دھرنے کو دھرنا ہوگا، تحریک منہاج القرآن کا اجلاس

مورخہ: 27 مارچ 2013ء

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہنے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے کی اور نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔

اجلاس کا مقصد 05 اپریل کو سیالکوٹ میں ہونے والی ریلی جس کا عنوان ملک میں گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن کے دن دھرنادے کر،کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنی پرامن آواز کو بلند کرنا ہے۔ اجلاس میں اس بات کی مکمل پلاننگ کی گئی کہ شہر کے مختلف راستوں سے ریلی کیسے گزرے گی اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچا نے کیلئے حکمت عملی کیسے طے کی جائے تاکہ پانچ اپریل کو ہم شاندار ضلعی ریلی نکال کر پورے پاکستان کو اس کرپٹ اور بوسیدہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر اس ملک میں پہلے نظام کی تبدیلی اور پھر اس کے بعد آئین کے مطابق الیکشن کروا کر اس ملک میں اہل اور ایماندار لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچا ناہے جس سے اس ملک کے 65 سالوں سے جاری مسائل سے نجات حاصل کر کے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنےکا شعور بیدار کرنا ہے۔

اجلاس کے آخر میں معروف شحصیت علامہ پروفیسر شمیم سرور قادری نےمشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top