میر پور : منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل میلادِ مصطفی (ص)

مورخہ: 10 مارچ 2013ء

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر  کے زیراہتمام نیو بندرال ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ آقا  کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی بارگاہ بیکس پناہ میں منہاج نعت کونسل لاہور، منہاج نعت کونسل میرپور، منہاج نعت کونسل اسلام گڑھ اور منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

افنان بابر مرکزی ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ عشقِ مصطفی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ایمان  کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ صحابہ کرام علیہم السلام  کی سنت پر چلتے ہوئے ذاتِ مصطفی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے ساتھ عشق و محبت اور ادب و تعظیم کا تعلق مضبوط  کر کے دوبارہ ایک ناقابلِ تسخیر قوت بن جائے گی، جسے دنیا  کی کوئی طاقت شکست نہ دے سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے ٹوٹا ہوا تعلق پھر سے بحال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس تعلق کو بحال کرنے کیلئے اپنی تقریر و تحریر کے ذریعے جس قدر شعور اجاگر کیا ہے، دور حاضر میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

محفل میں رضیہ سلطانہ سرپرست ویمن لیگ میرپور، رخسانہ زبیر قریشی صدر ویمن لیگ میرپور،  کبریٰ نثار ناظمہ ویمن لیگ میرپور، صفیہ امتیاز پرنسپل منہاج گرلز سکول میرپور اور MSM سسٹرز  کے علاوہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض مسرت آفتاب ناظمہ حلقاتِ درود نے سر انجام دیے۔ محفل کے اختتام پر محترمہ افنان بابر نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور وسیع پیمانے پر لنگر تقسیم کیاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top