بھکر، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن
31 مارچ 2013ء کو پاکستان عوامی تحریک تحصیل بھکر کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی۔ کنونشن میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ہم عوام دشمن نظام انتخابات کا حصہ ہرگرز نہیں بنیں گے، اور عوام کو اس کرپٹ فرسودہ، دھن دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام کے بارے میں شعوری آگاہی کی تحریک جاری رکھیں گے۔ اس ملک میں جعلی ڈگری ہولڈرز بنک ڈیفالٹرز، کرپٹ عناصردندناتے پھر رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا پاکستان سے انتخابی سیاست کاخاتمہ کرنا نہیں بلکہ انتخابات کے طریقہ کار کوشفاف اور درست کرنا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ملک میں آئینیت اور دستوریت کو بحال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کا پہلا اور آخری مفاد ملک اور اٹھارہ کروڑ عوام ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کامقصد اقتدار نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تعمیر ہے اور قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے متفق ہے۔ وقت آئے گا جب پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت میں کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے سب پر واضح ہوجائے گا کہ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن سے کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے۔
پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام بھی بذریعہ پروجیکٹر حاضرین کو سنایا گیا۔
تبصرہ