موجودہ انتخابی نظام کے تحت چہرے تبدیل ہوں گے نظام نہیں: شاہد شنواری

مورخہ: 31 مارچ 2013ء

موجودہ انتخابی نظام کے تحت چہرے تبدیل ہوں گے نظام نہیں: شاہد شنواری
مصطفوی انقلاب پاکستان کامقدر بن چکاہے: ابرار رضا ایڈووکیٹ

اسلام آباد پاکستان عوامی تحریک این اے 48 اسلام آباد کے صدر شاہد شنواری نے کہاہے کہ موجودہ طرز انتخاب کے تحت ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں چہرے تبدیلی ہوں گے، نظام تبدیل نہیں ہوسکتاہے۔ اس نظام کے تحت سو الیکشن بھی ہوجائیں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام (بدلتے ہیں چہرے یہاں نظام نہیں) کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر غضنفر کھوکھر، انصار ملک، سیدگفتارحسین شاہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، جاویداصغرججہ سعیدخان نیازی اوردیگر کارکنان اور دیگر معززین علاقہ سے بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت غیرمستحکم اور کمزورترین حکومت ہوگی جس کا زیادہ دیر چلنا مشکل ہوگا اور اگلی حکومت کے دور میں عوام کا اتنا استحصال ہوگا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے مستحکم حکومت کا بننا ایک سوالیہ نشان ہے، شاہد شنواری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 1992 میں قوم کو اس بات سے آگاہ کر دیا تھا کہ اس نظام انتخابات کے ذریعے چہرے ہی بدل بدل کر توآسکتے ہیں۔ لیکن نظام کی تبدیلی کی توقع رکھنا قوم کے ساتھ مذاق سے کم نہیں ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے شروع دن سے ہی اس کرپٹ نظام کی تبدیلی کی بات کی ہے، صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ 1989 میں پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد ہی نظام کی تبدیلی کے ایجنڈے پر رکھی گئی۔ آج اگرکوئی یہ کہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اچانک آکے نظام کو پلٹنا چاہتے تھے تو یہ ان کی خام خیالی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی 32 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا مشن ہی مصطفوی انقلاب ہے جب تک پاکستان میں مصطفوی انقلاب نہیں آجاتا اس ملک کامقدر نہیں بدل سکتا۔

انصار ملک نے کہاکہ 11 مئی کو الیکشن والے دن پر امن دھرنے اس بات کاثبوت ہوں گے کہ ملک کی اکثریت اس فرسودہ نظام انتخابات کو مسترد کرچکی ہے، اور بہت جلد پوری قوم یہ بات تسلیم کرے گی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری حق پر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top