سینکڑوں گھر بسا چکے، بیٹی کو بوجھ نہیں بننے دیں گے۔ عمر ریاض عباسی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب، 37 غریب بچیوں کی رخصتی

راولپنڈی ( ) ہماری معاشرے کی ستم ظریفی ہے کہ اس میں بیٹی کی شادی جیسا مقدس فریضہ بھی والدین پر بوجھ بن چکا ہے۔ جہیز کی لعنت نے غریب اور سفید پوش طبقے کو بہت پریشان کر رکھا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر طاہر القادری کی رہنمائی میں امداد باہمی کے جذبے کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقات کے ساتھ مل کر پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ بیٹی کو بوجھ نہیں بننے دیں گے۔ مختلف شہروں میں اب تک گیارہ سو گھر بسا چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان عوامی تحریک معروف اسلامی اسکالر اور صحافی علامہ عمر ریاض عباسی نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دولتالہ کے نواحی علاقے ڈونگی کلاں میں اجتماعی شادیوں کی پانچویں سالانہ تقریب کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امسال غریب گھرانوں کی 37 بچیوں کی رخصتی کی گئی۔ یہ تقریب چوہدری جاوید اقبال صدر پاکستان عوامی تحریک، راجہ حسن اختر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور قاضی احسان غفور ناظم یوتھ کے مہینوں کی محنتوں کا ثمر تھی۔ ہر جوڑے کو ایک لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا اور وہ اپنے ساتھ سو سو باراتی بھی لائے۔ تقریبا پانچ ہزار افراد کیلئے ضیافت میلاد کا انتظام تھا۔ تقریب کی صدارت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی بھنگالی شریف نے کی جبکہ نواب خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں چوہدری جمیل امیر منہاج ایشین کونسل، انار خان گوندل ناظم نائب پنجاب، فخر زمان عادل صدر تحریک دبئی، محمود الحق قریشی، چوہدری اسحاق، ڈاکٹر واجد محمود، قاضی ادریس زعفران اور ضلعی میڈیا سیکرٹری سہیل عباسی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top