انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں لٹیروں کا جھرلو ہونگے۔ اشتیاق میر ایڈووکیٹ
ملک کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے
اقتدار و اختیار کو نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر عوام کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے
پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں لٹیروں کا جھرلو ہونگے اور پاکستان عوامی تحریک ایسے غیر آئینی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ ملک کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر کروڑوں روپے رشوت دی گئی۔ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جو آمریت سے بھی بدتر ہو ہم ایسی جمہوریت کے قائل ہیں جس میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہو نہ کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز اور وزیروں کی فوج کی کرپشن کی نذر ہو۔ ملک کے غریب عوام اور ناامید طبقوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آئے پاکستان عوامی تاجر اتحاد لاہور و دیگر وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتدار و اختیار کو نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر عوام کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے اور نہ ہی حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبٹنے کے لیے ضروری ہے کہ آئین و قانون کی شقوں پر عمل کرتے ہوئے آئینی و انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن ہو نے چاہیں۔
تبصرہ