نگران وزیر داخلہ کا کسی سیاسی جماعت کے حق میں دیا جانے والا بیان مک مکا کی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔ فاروق بٹ

فرینڈلی اپوزیشن نے 5 سال مک مکا کی پالیسے اپنائے رکھی
الیکشن کمپین میں ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور ترکش کے تیر چلانا بھی مک مکا ہے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما فاروق بٹ نے نگران وزیر داخلہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک پہلے دن سے ہی مک مکا کی سیاست کا واضح اشارہ دے رہی ہے۔ گزشتہ روز نگران وزیر داخلہ کا سیاسی جماعت کے حق میں آنے والا بیان مک مکا کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے عوام مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسے مسائل سے نبرد آزما رہے لیکن فرینڈلی اپوزیشن نے مک مکا کی پالیسے اپنائے رکھی اوراپنی باری کے انتظارمیں اپوزیشن کا کردار بھی ادا نہیں کیا۔ آج الیکشن کمپین میں ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور ترکش کے تیر چلانا بھی مک مکاہے۔ یہ لوگ اندر سے ایک اور عوام کے سامنے کچھ اور ہیں۔ ایسی منافقانہ سیاست کو عوامی تحریک مسترد کر چکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top