منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن : شادیوں کی اجتماعی تقریب کل ہوگی
اب تک 775 غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں
اجتماعی تقریب میں دو غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جائے گی
انتظامات آخری مرحلے میں داخل
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب کل منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس ٹاؤن شپ میں ہو گی۔ انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 775 غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کے مطابق ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جائے گا اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا نہایت اچھا انتظام بھی ہو گا۔ اجتماعی تقریب میں دو غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جائے گی۔ مسلم جوڑوں کے علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے علمائے کرام اور غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہبی رہنماء موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس سماجی مسئلہ کے حل کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر سال میں ایک اور ڈویژن اور ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔
تبصرہ