کرپٹ انتحابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کی تاریخی موٹر سائیکل ریلی
شہر اقبال سیالکوٹ میں کرپٹ انتحابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام ایک تاریخی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ہزاروں موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کا آغاز 14 اپریل بروز اتوار صبح 12 بجے صاحب میرج ہال شہاباں پھاٹک سے ہوا اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چوک علامہ اقبال اختتام پزیر ہوا۔ راستے میں مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ میں دبی ہوئی اس غریب پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا خواب لیکر آنے والے لوگ جو اس کرپٹ انتحابی نظام کا حصہ بن کر الیکشن لڑیں گے یہ الیکشن ان کو سوائے مایوسی کے کچھ بھی نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا وہی بدعنوان عناصر دوبارہ سیلیکٹ ہوکر اسمبلیوں میں دوباراہ جعلی مینڈ یٹ لیکر آجائیں گے اور اس قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہو جائیں گے۔ آرٹیکل 62 اور 63 کامذاق جس قدر اس اپاہج الیکشن کمیشن نے اڑایا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
کلمے اور جنازے سن کر ان لوگوں سے ان کی اربوں روپوں کی لوٹ مار جو انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کی اس پر پردہ ڈال کر ان کو با عزت 62 اور 63 کے نام پر بری کردینا قانون کے ساتھ اور پاکستان کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہم اس کرپٹ اور بد عنوانی پر مشتمل انتحابی نظام کےگناہ میں شریک نہیں ہونگے اور 11 مئی کے دن سیالکوٹ سمیت پاکستان کے 200 شہروں میں پر امن دھرنے دیکر پوری دنیا کو اس کرپٹ انتحابی نظام کو مسترد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 11 مئی والے دن ہمارے پر امن کارکنوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بھی بجا دیں گے اس لیئے ہمارے اس پر امن دھرنے پر ہمیں پر امن ہی رہنے دیا جائے اور انتظامیہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
دیگر مقررین میں عفنان بابر (مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان)، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی (کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن)، ملک باسط (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب)، محمد سلیم بٹ صاحب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)، حاجی سرفراز احمد چوہدری (ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ)، میاں محمد رضا (صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل سیالکوٹ)، اور راشد محمود باجوہ (صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)نے اپنے اپنےخطاب میں کرپٹ انتحابی نظام کے بارے میں ہزاروں افراد پر مشتمل شرکاء ریلی کواس کی بوسیدگی کے بارےمیں بتایا اور 11 مئی والے دن کشمیر روڑ سیالکوٹ میں دھرنے میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔
تبصرہ