کرپٹ انتحابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیراہتمام ریلی

کرپٹ انتحابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ساجد بھٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا وہی بدعنوان عناصر دوبارہ سیلیکٹ ہوکر اسمبلیوں میں دوبارہ جعلی مینڈیٹ لیکر آجائیں گے اور اس قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہو جائیں گے۔ آرٹیکل 62 اور 63 کامذاق جس قدر اس اپاہج الیکشن کمیشن نے اڑایا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا ہم اس کرپٹ اور بد عنوانی پر مشتمل انتحابی نظام کےگناہ میں شریک نہیں ہونگے اور 11 مئی کے دن گجرات سمیت پاکستان کے 200 شہروں میں پر امن دھرنے دیکر پوری دنیا کو اس کرپٹ انتحابی نظام کو مسترد کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top