صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر عوامی تحریک کا تعزیتی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصورخان کی زیرصدارت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، غلام مصطفی نورانی، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، شاہد شنواری، غلام علی خان، شمریزاعوان، راجی منیر اعجاز، غضنفر کھوکھر، قاری ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

عوامی تحریک کے رہنماؤں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم پاکستانی سیاست میں مدبرانہ کردار کے حامل تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم محب وطن مذہبی رہنما تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

عوامی تحریک کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ صاحبزادہ فضل کریم اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحوم کی وفات کو صاحبزادہ فضل کریم کی فیملی اور انکی جماعت کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top