صوبائی نگران وزیر برائے اقلیتی امور و حقوق انسانی سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ملاقات

صوبائی نگران وزیر جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں مختلف مذاھب کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی، جن میں مسیحی رہنما ریورنڈ حنوک حق، پاسٹر جاوید گل، ایس پی جان، ایلڈر گل، ہندو راہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر، کشور لال، سکھ رہنما سردار سرجیت سنگھ اور سردار رومیل سنگھ شامل تھے۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز نے صوبائی وزیر حقوق انسانی و اقلیتی امور کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور شیخ الاسلام کی مشہور تصنیف ’’اسلام میں انسانی حقوق‘‘ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

ملاقات میں صوبے میں بسنے والے غیر مسلموں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اور ان کو مناسب طور پر حل کرنے کی تجاویز پیش کیں۔

وزیر اقلیتی امور نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذاھب کے مابین رواداری کے فروغ اور احترام انسانیت کے کلچر کو عام کرنے میں منہاج القرآن کا کردار قابل ستائش ہے۔ خاص طور پر سانحہ جوزف کالونی میں ان کا کردار انتہائی مثبت اور تعمیری تھا۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز نے صوبائی وزیر کو منہاج القرآن کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں منہاج القرآن مرکز کے وزٹ کی دعوت بھی دی جو وزیر نے قبول کر لی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top