خان پور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

(خان پور: 14 اپریل 2013) گورنمنٹ پرائمری سکول بستسی غلام علی مڑل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خان پور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا لگایا گیا۔ جس میں علاقہ کے تمام لوگوں کے لیے مفت چیک اپ اور بنیادی ادویات کی سہولت کا بندوبست شامل تھا۔

اس میڈیکل کیمپ میں مفت چیک اپ کرنے والے معالجین میں ماہر امراض ہڈی و جوڑ ڈاکٹر یسین ملک، جنرل فزیشن ڈاکٹر خان محمد زرداری، ماہر امراض ناک، کان، گلا ڈاکٹر نوشاب احمد، ڈاکٹر نسیم عباس، گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر نوشین الیلاس اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر غلام حسین قادری نے شرکت کی۔ علاقہ بھر کے افراد کا فری چیک اپ کیا گیا اور ان کو ضروری ادویات بالکل مفت مہیا کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top