تبدیلی کرپٹ سیاستدان نہیں، غیور طلبہ لائیں گے۔ رضی طاہر

تبدیلی کرپٹ سیاست دان نہیں، غیور طلبہ لائیں گے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ملک گیر طلبہ رابطہ مہم جاری ہے۔ کرپٹ نظام کیخلاف ہم اسی طرح جدوجہد کر رہے ہیں جو جدوجہد پاکستان بناتے وقت طلبہ نے کی تھی۔

ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضی طاہر نے دورہ فتح جنگ میں رابطہ مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو 300 سے زائد شہروں میں دھرنا ہوگا۔ ہم اس ظالمانہ نظام کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ لانگ مارچ ہماری جدوجہد کا سلسلہ تھا اختتام نہیں۔ الیکشن محض ڈرامہ ہے وہی چہرے اسمبلی میں جائیں گے، جن کو قوم پچھلے پانچ سال گالیاں دیتی آئی ہے۔ الیکشن کمیشن، عدالتیں، ایم بی اے، سٹیٹ بینک نے چوروں کو کھلی چھٹی دیکر عوام کیساتھ دھوکہ کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top