الیکشن کمیشن، گونگا، بہرا اور اندھا ہے، پیسے کا بے دریغ استعمال کر کے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ملک طاہر جاوید

الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن، گونگا، بہرا اور اندھا ہے، پیسے کا بے دریغ استعمال کر کے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ملک طاہر جاوید

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک تحریک راولپنڈی کے نائب صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گونگا، بہرا اور اندھا ہے، سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کی جانے والی 15 لاکھ کی حد سے تجاوز کر چکے ہیں، پیسے کا بے دریغ استعمال الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد کے میڈیاسیل میں دھرنوں کی تیاری کے سلسلے میں بلائے گئے ایک اہم اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج جمہوریت نہیں بلکہ مصلحت ہے یہ جمہوریت مراعات یافتہ طبقے کے تحفظ کے لئے ہے اور غریب عوام کے لئے نہیں ہے، عوام اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنے ساتھ ہونے والے ڈرامے کاحصہ نہ بنیں اور 11مئی کو عوامی تحریک کے دھرنوں میں شامل ہو کر قومی فریضہ سرانجام دیں۔

اس موقع پر انہوں نے عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما شاہد شنواری، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، غلام علی خان، راجہ منیر اعجاز اور غضنفرکھوکھر کے ہمراہ دھرنے کی جگہ کا تعین کرنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک پولینگ سٹیشنوں سے ہٹ کر پرامن دھرنے دے گی، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک جمہوریت اور انتخابات پر یقین رکھتی ہے ہمارا اختلاف نظام سے ہے جس کے تحت غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوگیا ہے ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں عوام کے حقوق ملیں، مگراس جمہوریت نے عوام کے حقوق صلب کئے، عوام کوروٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بجائے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top